ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر شرجیل شاہد کا معروف مالز کے فوڈ کورٹس کی چیکنگ

ایمپوریم مال اور مال ون فوڈ کورٹس میں 23معروف برانڈز کی چیکنگ

2من ناقص استعمال شدہ آئل تلف

20لاکھ 35ہزار کے جرمانے عائد، 2کو اصلاحی نوٹس جاری

ناقص آئل کے استعمال پر معروف فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کھلے ڈرین، ناقص سٹوریج اور ٹوٹے اور فنگس زدہ فریزر میں اشیاء رکھی پائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص آئل سے تیار اشیاء خورونوش کا استعمال دل کے عارضے میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

زیادہ منافع کے لالچ میں شہریوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top