ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف نان سٹاپ آپریشن

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گکھڑ منڈی اور نوشہرہ ورکاں میں آپریشن، معروف ہوٹل بند

اٹھارہ سو لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس اور 275کلو ممنوعہ چائنہ نمک تلف

نامعلوم گودام سے جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلی کولڈ ڈرنکس کا معیار ناقص، برکس کی مقدار مقرر کردہ حد سے کم پائی گئی۔ عاصم جاوید

ناقص غیر فلٹر شدہ پانی اور ممنوعہ کیمیکلز کی ملاوٹ سے تیار کولڈ ڈرنکس تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

معروف ہوٹل میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید

کھلی نالیاں، ٹوٹے فرش، گندا واشنگ ایریا اور بدبودار فریزر موجود پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص جعلی کولڈ ڈرنکس کو گوجرانوالہ کی چھوٹی بڑی دکانوں اور ہوٹلز پر فروخت کی جانی تھی۔ عاصم جاوید

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، جعلسازی کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دیں۔ عاصم جاوید

 

Scroll to Top