ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں کی گجومتہ اور فیروزوالہ میں علی الصبح ناکہ بندی
نوے ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ، 25سو لٹر ملاوٹی دودھ تلف
دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ کم ہونے پر 2500 لٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی. عاصم جاوید
غیر معیاری دودھ کو لاہور شہر میں مختلف سوسائٹیز اور دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناکہ بندی کے دوران 60 سے زائد دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
غیر معیاری دودھ کا استعمال مختلف موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ عاصم جاوید
شہری گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہریوں تک سپلائی کیے جانے والے دودھ کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔ عاصم جاوید
ملاوٹی دودھ کی ترسیل کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی