ننکانہ صاحب کے باسیوں کو مردہ مرغیاں فروخت کرنے والا مافیا پکڑ لیا,، مقدمہ درج

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم کی شاہکوٹ ٹال پلازہ پر گوشت بردار گاڑی کی چیکنگ

1200 کلو مردہ مرغیاں تلف، مقدمہ درج، سپلائر گاڑی پولیس کے حوالے

مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے مختلف میرج ہالز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہائی لازم سپلائی ریکارڈ اور ضروری ایگریمنٹ عدم موجود پایا گیا۔ عاصم جاوید

خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مضر صحت مرغیوں کو تلف کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بیمار ناقص گوشت کا خوراک میں استعمال معدہ اور جگر کے موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ محمد عاصم جاوید

جعل ساز مافیا زیادہ منافع کےلالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ محمد عاصم جاوید

صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری جعل ساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top