ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بیورجز یونٹ کی چیکنگ۔۔۔۔
تین سو لٹر مختلف زائدالمیعاد اجزاء تلف، 2لاکھ جرمانہ عائد
یونٹ سے ایکسپائر خام مال برآمد ہونے پر سخت ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جوس اور مختلف ڈرنکس کی تیاری میں زائدالمیعاد اشیاء استعمال کی جا رہی تھی۔ عاصم جاوید
یونٹ میں موجود خام مال پر تاریخ اجراء اور تنسیخ موجود نہ تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، پیکنگ میٹریل بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید
جوس اور دیگر ڈرنکس کے مزید تجزیے کے لیے 11 سیمپل لیبارٹری بجھوا دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مشروبات کی تیاری میں زائدالمیعاد اجزاء کا استعمال گردوں کے انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ عاصم جاوید
خوراک کے نام پر ملاوٹ کا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عاصم جاوید
عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ، فیس بک پیج اور ہیلپ لائن نمبر 1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی