1ہزار کلو ایکسپائرچورن، گلوکوز پائپ، 300 کلو ایکسپائر رنگ برنگے سنیکس اور دیگر اشیاء تلف، 2یونٹ بند، 1لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائد
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے شالیمار ٹاؤن میں سنیکس یونٹس پر چھاپے
یونٹس سے مضر صحت ایکسپائر چورن پائپ، مختلف رنگوں کے سنیکس برآمد ہونے پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ایکسپائر کلوکوز اور کیمیکلز سے چورن پائپ اور سنکیس تیار کیے جا رہے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بچوں کے لیے چورن کے نام پر انتہائی مضر کیمیکلز اور نان فوڈ گریڈ پلاسٹک پیکنگ میں مختلف رنگوں کے ناقص سنیکس پیک کیے جا رہے تھے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، کاکروچز کی بھرمار اور سگریٹ کی باقیات موجود پائی گئیں۔ عاصم جاوید
زنگ الود گندی مشینوں میں سنیکس تیار کر کے ٹوٹے گندے فرش پر رکھ کر پیک کیے جارہے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
یونٹ میں موجود ملازمین کی صفائی صفر، انتہائی لازم میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ عاصم جاوید
خوراک کا کاروبار گھریلو آبادی میں چھپ کر پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص مضر صحت اشیاء لاہور اور راولپنڈی کے علاقوں میں سپلائی کی جانی تھیں۔ عاصم جاوید
لاہور کے مضافاتی علاقوں کے دوکانوں پر موجود پروڈکٹس سے طویل ریکی کے بعد یونٹس کا سراغ لگایا گیا۔ عاصم جاوید
خوراک کی تیاری میں قوانین کی خلاف ورزیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔ عاصم جاوید
خوارک کا کاروبارکرنےوالےسدھر جائیں، صحت بخش غذا کی تیاری کو یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فارم سے صارف تک، کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ عاصم جاوید