گلوبل آلائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن (گین GAIN)وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی کنٹری ہیڈ گین سربراہی میں 5رکنی وفد سے تفصیلی بات چیت

پنجاب فوڈ اتھارٹی سکول نیوٹریشن پروگرام میں وٹامن سکریننگ شامل کرنے پر غور

گین کے اشتراک سے بچوں میں آئرن،وٹامن ڈی، زنک کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سکریننگ کا عمل 2مرحلوں پری سکریننگ اور پوسٹ سکریننگ میں مکمل کیا جائے گا۔عاصم جاوید

پر ی سکریننگ کے بعد2ماہ تک بچوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ماہر غذایات کے تجویز کردہ ہیلدی فوڈمیں دودھ، ملٹی گرین فورٹیفائیڈ بریڈ، خشک میواجات شامل ہیں۔عاصم جاوید

پوسٹ سکرننگ کے بعد سکول نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

غذائیت کی کمی بچوں کی صحت کے ساتھ ساتھ نشوونما کو شدید متاثر کرتا ہے۔ عاصم جاوید

مکمل ذہنی وجسمانی نشوونما نہ ہونے پر کیسے آج کے بچے ملک کی خدمت کر پائیں گے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق بچوں کی اچھی صحت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عاصم جاوید

پنجاب فوڈ اتھارٹی سکول نیوٹریشن پروگرام بین الاقوامی پروگرامز کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔کنٹری ہیڈ گین

نیوٹریشن کے حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ فرح ناز

بچوں کی اچھی صحت کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سکول نیوٹریشن پروگرام میں مل کر کام کریں گے۔ کنٹری ہیڈ گین فرح ناز

Scroll to Top