دیہاتی علاقوں سے صوبائی دارالحکومت میں دودھ نما جعلی محلول کی ترسیل ناکام

550 لٹر جعلی دودھ تلف، 76 کلو پاؤڈر، چلر، کنڈینسر، ڈرم، سٹیل کین اور مشینیں ضبط، مقدمہ درج

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا چک نمبر 45 میں واقع آصف ملک یونٹ پر چھاپہ

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر
550 لٹر تیار جعلی دودھ تلف کیا گیا۔ عاصم جاوید

جعلی دودھ پاوڈر، پانی،ویجیٹیبل آئل اور کیمیکلز سے تیار کیا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں۔ عاصم جاوید

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ویجیلینس سیل کی ریکی پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلی تیار دودھ کو لاہور کی مختلف سوسائٹیز میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ ،معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خالص دودھ کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی طرز کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں ۔ عاصم جاوید

وزیر اعلی پنجاب کے حکم طر ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

عوام تک صحت بخش غذا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک ہیں۔ عاصم جاوید

Scroll to Top