2ہزار لٹر ملاوٹی مضر صحت دودھ تلف، مقدمہ درج
1ہزار کلو پاؤڈر، 288لٹر آئل اور مکسنگ مشین ضبط
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر علی الصبح داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندی، چونیاں میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ
پاؤڈر، ویجیٹبل گھی، آئل اور پانی کی ملاوٹ سے تیار جعلی دودھ برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
دودھ نما سفید گاڑھا محلول گاڑی نمبر LWC 9830 میں سپلائی کے لاہور بھیجا جارہا تھا۔ عاصم جاوید
پاؤڈر، آئل اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار دودھ معدہ جگر اور آنتوں کے امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی میٹ شاپس، ڈیری یونٹس اور پکوان سینٹرز کی سرپرائز چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر جعلسازی کا قلعہ قمع کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک ہیں۔ عاصم جاوید
صحت دشمن عناصر کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، خاتمے کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی