چنیوٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیمیکل سے جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی رات گئے ملاوٹ مافیا پے کاری وار۔ ماہ والا جھنگ روڈ چنیوٹ کے علاقے میں کیمیکل سے جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ پولیس کی موجودگی میں فوڈ سیفٹی ٹیم کا رات گئے چھاپا، موقع پر موجود 1000 لیٹر سے زائد دودھ ، ملاوٹی اجزاء، دودھ بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اور ملاوٹی دودھ کی ترسیل میں شامل 02 گاڑیاں بحکمِ سرکار ضبط کر لی گئیں۔ موقع سے 2 ملزمان حراست میں لے کر متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج۔

ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ۔

Media Coverage

Facebook
X
Scroll to Top