ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کا ٹیموں کے ہمراہ اقبال ٹاؤن، راوی، نشتر لگلبرگ ،راؤنڈ روڈ، انڈسٹریل ایریا میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
64فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 28کو 11لاکھ 70ہزار کے جرمانے عائد
3 من ناقص استعمال شدہ آئل اور ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف
فوڈ پوائنٹس سے غیر معیاری، ممنوعہ ایکسپائر اشیاء برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص حالات، مکھیوں، مچھروں اور کاکروچز کی بہتات پائی گئی۔ عاصم جاوید
زنگ آلود فریزر میں دودھ اور گوشت اکٹھا، اشیاء پر انتہائی لازم ایکسپائری تاریخ نہیں لکھی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
استعمال شدہ آئل میں ہی نیا آئل ڈال کر استعمال کیا جا رہا تھا۔ عاصم جاوید
فاسٹ فوڈ کی تیاری میں ناقص آئل اور ایکسپائر اشیاء کا استعمال معدہ اور السر کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔ عاصم جاوید
ملاوٹی اشیاء خورونوش کی فروخت سنگین جرم ہے۔ عاصم جاوید
پنجاب بھر میں فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور فیکٹریوں کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔ عاصم جاوید
قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار بند ،بھاری جرمانے عائد اورمقدمہ درج بھی درج کروایا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فوڈ بزنس آپریٹرز اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں، جعلسازی پر کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید