ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا ٹولنٹن میں آپریشن، ناکوں کا جائزہ

19من بیمار مضر صحت مرغیاں تلف، وارننگ جاری

ویٹرنری سپیشلسٹ کی جانب سے برآمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معاٸنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

موذی بیماریوں کا شکار مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

بیمار لاغر مرغیوں کو موقع پر تلف کر کے ناقص گوشت کی ترسیل ناکام بنائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ٹولنٹن مارکیٹ میں آنے والی گاڑیوں اور شاپس پر 40ہزار کلو سے زائد مرغیوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مردہ اور بیمار گوشت کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے ۔ عاصم جاوید

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، پنجاب سے مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں، اپنی موجودگی میں مرغی ذبح کروائیں۔ عاصم جاوید

شہری اپنے ارد گرد ایسے تمام جعلساز عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top