ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ڈیفنس روڈ پر معروف برانڈ کی گولیاں ٹافیاں بنانے والے یونٹ پر ایکشن
800کلو حشرات زدہ ٹافیاں، 250کلو ایکسپائر کیمیکل،60کلو ناقص رنگ اور سنیکس تلف، 3لاکھ کے جرمانہ عائد
صفائی کے بدترین حالات، کاکروچز، چھکلیوں چوہوں اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود، زنگ آلود مشینوں میں مکسنگ کی جارہی تھی۔ عاصم جاوید
ٹافیوں اور بٹر چپس کے لیے تیار ڈو میں مری مکھیاں موجود پائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
اشیاء پر تاریخ اجراء اور تنسیخ نامکمل، پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں موجود پائی گئیں۔ عاصم جاوید
مضر صحت رنگوں اور ایکسپائر خام مال سے بچوں کے لیے رنگ برنگی ٹافیاں تیار کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سنیکس اور گولیاں ٹافیاں بچوں کی پسندیدہ اشیاء ہیں، غفلت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عاصم جاوید
بچوں کی کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری میں مضر صحت ممنوعہ اور ایکسپائر اجزاء کا استعمال سنگین جرم ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔عاصم جاوید
ملاوٹ اور ایکسپائر اجزاء سے اشیاء خورونوش تیار کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ عاصم جاوید