رمضان المبارک میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

تہتر ہزار پانچ سو چھپن فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، خوراک میں ملاوٹ و جعلسازی کے 68 مقدمات درج

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کا ماہ مبارک میں خوراک کی کڑی نگرانی جاری

رمضان المبارک میں 73ہزار 556فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،ناقص انتظامات پر 224 فوڈ پوائنٹس بند

آٹھ ہزار497 فوڈ پوائنٹس کو 10 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی فوڈ عاصم جاوید

چونسٹھ ہزار کلو سے زائد ایکسپائر مضر صحت اشیاء، 35 ہزار کلو ناقص گوشت، 26ہزار159 لٹر مضر صحت جعلی کولڈ ڈرنکس، 3850 کلو ملاوٹی کیچپ، 5273 کلو رول۔پٹی، 1100 کلو ملاوٹی بیسن تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سنگین خلاف ورزیوں پر 68 مقدمات درج ،مزید بہتری کے لیے 29ہزار 812 فوڈ بزنسز کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 3 شفٹوں میں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ عاصم جاوید

شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی اور ٹولنٹن مارکیٹ میں مسلسل انسپیکشنز کے دوران 7لاکھ کلو سے زائد گوشت کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دودھ ،گوشت کی نگرانی کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

شہروں کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر کے دودھ ،گوشت اور ہر قسم کی خوراک کو چیک کیا جا رہا ہے ۔ عاصم جاوید

وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر تمام سٹورز ،مارٹس ،کریانہ شاپس،ملک شاپس،فوڈ فیکٹریوں اور پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ماہ مبارک میں خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عاصم جاوید

ممنوعہ یا نان فوڈ گریڈ اجزاء کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری لیبل پڑھنے کی عادت بنائیں، خوراک کے چناؤ میں محتاط رہیں، ہمیشہ غذائیت سے بھرپور خوراک کا انتخاب کریں۔عاصم جاوید

Scroll to Top