ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی علی الصبح ناکہ بندی
76ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ، 500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف،، بھاری جرمانے عائد
علی الصبح ناکہ بندی کر کے 35دودھ بردار گاڑیوں اور موٹر سائیکل میں موجود دودھ کا معائنہ کیا گیا، ترجمان فوڈ اتھارٹی
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر سپلائی کے لیے تیار دودھ تلف کیا گیا، ترجمان فوڈ اتھارٹی
دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی چکنائی کی کمی پائی گئی، ترجمان فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ شدہ دودھ کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے، ترجمان فوڈ اتھارٹی
روزانہ کی بنیاد پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے دودھ گوشت کی چیکنگ کی جاتی ہے، ترجمان فوڈ اتھارٹی
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں؛ زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی