فیصل آباد: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بلال پارک میں سپائسز چکی پر چھاپہ
فیصل آباد: 380کلو تیار ہلدی اور مکئی کا بھوسہ اور چکی ضبط، یونٹ کی پروڈکشن بند
فیصل آباد: موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد: ہلدی کو مکئ اور چاولوں کے بھوسے اور غیر معیاری ممنوعہ رنگوں کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا تھا۔ عاصم جاوید
فیصل آباد: انتہائی لازم ریکارڈ، میڈیکل، ٹریننگ عدم موجود جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد: تیار ہلدی ٹوٹے گندے فرش پر موجود، سٹوریج میں حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد: مصالحہ جات پنجاب فوڈ اتھارٹی سٹینڈرز کے مطابق نہ ہونے پر یونٹ بند کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد: ملاوٹی مصالحہ جات پیٹ اور انتڑیوں کےکینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ عاصم جاوید
فیصل آباد: ملاوٹی مصالحہ جات گلی محلوں میں فروخت کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری کھلے مصالحے ہرگز مت خریدیں، غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ یقینی بنائیں۔ عاصم جاوید
بنیادی اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی