سیالکوٹ: ڈیری سیفٹی ٹیموں کی علی الصبح شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی، ملک شاپس کی چیکنگ،750لیٹرسے زاٸد تلف، مقدمہ درج
سیالکوٹ: ڈیری سیفٹی ٹیموں کی جانب سے علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 612 دودھ بردار گاڑیوں اور ملک شاپس سے85ہزارلٹر سے زاٸد دودھ کی چیکنگ کی گٸی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سیالکوٹ: پانی کی ملاوٹ اور قدرتی فیٹ کی کمی پر750 لٹر سے زاٸد مضر صحت دودھ تلف، ایک دکان مالک پر مقدمہ بھی درج کروادیا گیا۔ عاصم جاوید
سیالکوٹ: قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 1لاکھ14ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سیالکوٹ: دوران چیکنگ کارسرکار میں مداخلت کرنے پر دکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔ عاصم جاوید
غیر معیاری ملاوٹی دودھ کو سیالکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
ناقص ملاوٹی دودھ بچوں اور بزرگوں کو موزی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
عوام الناس تک معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات سرگرم ہیں۔ عاصم جاوید
دودھ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی