بچوں کی پسندیدہ آئسکریم میں ایکسپائر اشیاء استعمال کرنے والے معروف برانڈ کیخلاف ایکشن

1330 کلو ایکسپائر کریم اینڈچاکلیٹ پاؤڈر، 520 کلو ایکسپائر فلیور تلف، 2 لاکھ جرمانہ عائد

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیم کا ملتان روڈ پر واقع معروف آئسکریم یونٹ پر چھاپہ

ایکسپائر خام مال برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پروسیسنگ ایریا میں زنگ اور فنگس زدہ دیواریں، ٹوٹے گندے فرش، مری مکھیاں موجود پائی گئی ۔ عاصم جاوید

واشنگ ایریا میں بدبودار ماحول اور فنگس کی موجودگی، مشینوں، تاروں پر گرد موجود پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

آئسکریم کی پیکنگ کے لیے نان فوڈ گریڈ اور بغیر تصدیق شدہ میٹیریل استعمال کیا جارہا تھا۔ عاصم جاوید

معروف برانڈ کے یونٹ سے ایکسپائر خام مال برآمد ہونا انتہائی افسوس ناک ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

بچوں کی خوراک میں زائد المیعاد خام مال کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ عاصم جاوید

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر خوراک کی تیاری میں جعلسازی یا غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

شہری اشیاء کی خرید سے قبل لیبل ضرور پڑھیں، مکمل جانچ پڑتال یقینی بنائیں۔ عاصم جاوید

خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کڑی نگرانی جاری، شہری شکایات کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top