لاہوریوں کو بیمار گوشت کھلانے والا گروہ دھر لیا گیا

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ

800کلو بیمار اور ناقص گوشت تلف، مذبح خانہ بند، مقدمہ درج

ویجیلنس ٹیم کی طویل ریکی کے بعد جعلی مذبح خانے کا سراغ لگایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سلاٹر ہاؤس سے 3 بیمار جانوروں کا گوشت برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بیمار اور مرے ہوئے جانور نواہی علاقوں سے ٹرک میں چھپا کر لائے گئے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلسازی پر سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کر کے پورے گروہ کی چھان بین اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ عاصم جاوید

بیمار جانور کا گوشت تیار کر مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہائی لازم خرید و فروخت ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود، سلاٹرنگ ایریا میں مکھیوں کی بہتات پائی گئی۔ عاصم جاوید

پکڑے گئے سپلائر کی نشاندہی پر پورے گروہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بیمار جانور کے گوشت کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری اپنے ارد گرد ایسے تمام جعلساز عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top