جعلی پتی کا گھناٶنا دھندہ کرنے والا گروہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں

ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کھڈیاں کے علاقے میں واقع چائے پتی پیکنگ یونٹ پر چھاپہ

3ہزار پیکٹ پتی، 60کلو سے زائد کھلی پتی اور پیکنگ میٹریل، پیکنگ مشین ضبط، مقدمہ درج

کھلی غیر معیاری چائے پتی کو معروف برینڈز کی پیکنگ کی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

معروف برانڈز کے جعلی لیبل برآمد کر کے ضبط کیے گئے۔ عاصم جاوید

استعمال شدہ پتی کو رنگ لگا کر نئی پتی بنایا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

چاٸے پتی کے نمونہ جات کومزید تجزیے لیے لیب بھجوا دیا گیا۔ عاصم جاوید

برآمد شدہ دلکش پیکنگ لگی ناقص پتی کو لاہور اور مضافات میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ ،جعل سازی کی گنجاٸش نہیں ہے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

ہر جگہ ہر شہر ہر دیہات میں جعل سازوں کا پیچھا کرکے جعلسازی کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جاٸے گا۔ عاصم جاوید

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top