ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاری ضرب۔۔۔۔۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کا عثمان گارڈن ورک روڈ پر واقع گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ، یونٹ کی پروڈکشن بند، مقدمہ درج
2 مشینیں، 440 کلو مکئی، 300 کلو دھنیا، 70 کلو ممنوعہ چائنہ نمک، 67 کلو مکئی بھوسہ ضبط
پھٹکڑی، ملاوٹی کالی مرچ، ممنوعہ رنگ، ملاوٹی ممنوعہ اجزاء بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مصالحوں میں غیر معیاری رنگ اور مکئی کے بھوسے کی ملاوٹ پائی گئی۔ راجہ جہانگیر انور
انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کا میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ راجہ جہانگیر انور
مصالحہ جات کی پیکنگ کے لیے استعمال کیے جانے والا لیبل پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ نہ تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر یونٹ کی پروڈکشن بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹی مصالحہ جات پیٹ اور انتڑیوں کےکینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ راجہ جہانگیر انور
ملاوٹی مصالحہ جات کو فیصل آباد اور گردونواح میں ہوٹلز اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بنیادی اشیائے خورونوش کی تیاری میں جعلسازی کے مرتکب عناصر کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کے معیار میں مزید بہتری کے لیے صوبہ بھر میں مسلسل کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راجہ جہانگیر انور
عوام سے گزارش ہے کہ کھلے مصالحے ہرگز مت خریدیں، شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی