شیخوپورہ کو ناقص ڈرنکس پلانے والے سپلائر کے خلاف آپریشن
خفیہ اطلاع پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا جمیل ٹاون شیخوپورہ میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ۔۔۔
18ہزار800 لٹر جعلی ڈرنکس تلف، مقدمہ درج، ملزمان گرفتار
1250 کلو چینی،130 کلو ممنوعہ اجزاء، خالی بوتلیں، نیلے ڈرم، ڈھکن، جعلی لیبل تلف
17 سلنڈر، فلنگ مشینیں، کمپریسر، چولہے بھی ضبط کر لیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کھلے رنگوں،کیمیکلز اور غیر فلٹرشدہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ راجہ جہانگیر انور
ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں،کیمیکلز سے تیار محلول نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا کہ موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔ راجہ جہانگیر انور
جعلی بوتلوں کو شیخوپورہ میں مختلف دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال معدہ اور گردوں کے امراض کا سبب بنتا ہے۔ راجہ جہانگیر انور
زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلی بوتلوں کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔راجہ جہانگیر انور
صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر دیں۔ راجہ جہانگیر انور
Media Coverage
لاہور میں ناقص کولڈ ڈرنکس کی پروڈکشن کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی
— PunjabFoodAuthority (@PFAHQOfficial) August 21, 2023
فوڈ سیفٹی ٹیموں کا جمیل ٹاون میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ، 18ہزار 800 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 1250 کلو چینی اور 130 کلو ممنوعہ اجزاء تلف.
تفصیلات ویڈیو میں۔۔#pfa #Food #law@CS_Punjab pic.twitter.com/gQRpxJTsaN