لاہور 26جولائی
پنجاب فوڈ اتھارٹی محرم الحرام سپیشل آپریشن ٹیموں کی پکوان سنٹرز کی چیکنگ
صوبہ بھر میں 544پکوان سنٹرز کی چیکنگ،ناقص انتظامات پر ایک بند،42کو جرمانے عائد
اور 485 پکوان سنٹرز کو مزید بہتری کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور ڈویژن میں 61،فیصل آباد149، ساہیوال،55،راولپنڈی 26،گوجرانوالہ72پکوان سنٹرز کو چیک کیا گیا۔راجہ جہانگیر انور
سرگودھا ڈویژن میں 47، بہالپور28، ملتان40 اورمظفر گڑھ میں 68پکوان سنٹرز کو چیک کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
تمام آپریشن ونگ، ویجیلنس، واٹر اور ڈیری سیفٹی ٹیموں کو محرم الحرام سپیشل آپریشن ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔راجہ جہانگیر انور
سپیشل آپریشن ٹیمیں محرم الحرام میں پکوان سنٹرز،لنگر خانوں اور سبیلوں کی چیکنگ جاری رکھیں گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
تمام بڑے جلوسوں کے راستوں پر لگی سبیلوں کا معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔راجہ جہانگیر انور
شربت کی سبیلوں پر صرف واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے استعمال کی اجازت دی جا رہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
دودھ کی سبیلوں پر استعمال ہونے والے دودھ کی لیکٹو سکین مشینوں سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔راجہ جہانگیر انور
لنگر خانوں کے پکوان سنٹرز میں تیار ہونے والی اشیاء خورونوش کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص اشیاء کے استعمال، صفائی کی صورت حال کو موقع پر ہی ٹھیک کروایا جا رہا ہے۔راجہ جہانگیر انور