لاہور 17جولائی لاہوریوں کو جعلی دودھ کا زہر پلانے والوں کیخلاف آپریشن۔۔ ڈیری سیفٹی ٹیموں کاچک ڈھانہ قصور کے علاقے میں واقع زاہد اینڈ اعظم ملک یونٹ پر چھاپہ 2ہزار 500لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج دودھ بردار گاڑی، مکسنگ مشین،187کلو سکمڈ ملک پاؤڈر، کیمیکلز، 128 کلو آئل ضبط پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گندا گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جاتا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈیری سیفٹی ٹیموں کی بروقت کارروائی سے جعلی دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ راجہ جہانگیر انور جعلی یا ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے عوام کا ساتھ انتہائی لازم ہے۔ راجہ جہانگیر انور صحت دشمن عن اصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی