ملاوٹ سے پاک، نیا پاکستان پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے شاندار تقریب کا انعقاد
صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسروں کے لیے ایوارڈز
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ہر ملازم شفافیت اور سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر فرائض انجام دے رہا ہے۔وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھوٹی سی ٹیم کے ساتھ صرف بہتر نہیں بہت بہتر کام کیے ہیں۔چئیرمین پنجاب فو ڈ اتھارٹی
لاہور09اگست:ملاوٹ سے پاک نئے پاکستان کے عزم سے وطن عزیز کا 72یوم آزادی کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی دکھانے والے افسروں کو حسن کارکردگی ایوارڈز دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پاکستان کا 72یوم آزادی ایک نئے عزم ملاوٹ سے پاک نئے پاکستان سے منایا گیا۔اس موقع پر صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسران کو ایواڈز دیے گئے۔ آپریشنز ونگ میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن لاہورڈاکٹر فرحان اسلم نے پہلی،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ملتان ڈاکٹر عمیر ستارنے دوسری اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز مظفرگڑھ محمد عابدنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انتظامی معاملات میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز وہاڑی محمد جہانزیب،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز گجرات بدر رمیض،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ عاصم سدھواور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز جھنگ سعدیہ امجدنے حسن کارکردگی پر ایواڈز وصول کیے۔ہائی اچیورایوارڈ میں فوڈ سیفٹی آفیسرز لاہور کومل فیروز، فوڈ سیفٹی آفیسر ویجیلینس عاصم ارشاد،فوڈ سیفٹی آفیسر خانیوال حبیب الرحمن،فوڈ سیفٹی گجرات ذوالقرنین حیدر، فوڈ سیفٹی آفیسر راولپنڈی فوزیہ یونس،فوڈ سیفٹی آفیسر مدیحہ سجاد اور امان ہاشمی ایوارڈ کے حق دار ٹھہرے۔ اس موقع چیئرمین پنجاب فوڈ اتھار ٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھوٹی سی ٹیم کے ساتھ صرف بہتر نہیں بہت بہتر کام کیے ہیں۔جبکہ وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ہر ملازم شفافیت اور سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر فرائض انجام دے رہا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭