بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ192
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور شیخوپورہ جی ٹی روڈپر واقع ریسٹورنٹ پر چھاپہ!!
انتہائی ناقص انتظامات پر کچن ایریا اصلاح تک بند،غیر معیاری دیسی گھی کے استعمال پر کارروائی
صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار کرنیوالے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔شعیب جدون
عوام تک پہنچنے والی خوراک حفظان صحت اصوالوں کے عین مطابق ہونی چاہئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور 25 جولائی:ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور شیخوپورہ جی ٹی روڈپر واقع ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈسیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزیوں پرمعروف ریسٹورنٹ کا کچن ایریا اصلاح تک بند کردیا۔اسی طرح چیکنگ کے دوران کھانے کی تیاری میں غیر معیاری دیسی گھی کا استعمال پایاگیا۔دیسی گھی کومٹی سے اٹے ممنوعہ پلاسٹک ڈرموں میں رکھا گیاتھا۔مزید برآں کھلی نالیاں،گندے فرش،مکھیوں،مچھروں اورکیڑوں کی بھرمارپائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ دیسی گھی کا سیمپل لیباٹری تجزیے کیلئے