؎ بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ201
معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی کوشاں۔۔۔
شالیمار لنک روڈ پر واقع معروف براڈوے پیزا پر چھاپہ، ناقص انتظامات پر پروڈکشن اصلاح تک بند
حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کر کے فاسٹ فوڈ پراڈکٹس تیار کی جارہی تھیں۔شعیب جدون
عوام تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
لاہور4 اگست:معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی کوشاں۔۔۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے شالیمار لنک روڈ پر واقع معروف براڈوے پیزا پر چھاپہ مارا۔چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پرپیزا یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی۔سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملازمین کے میڈیکلز اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ حشرات کی بہتات اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر کارروائی کی گئی۔اسی طرح حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کر کے فاسٹ فوڈ پراڈکٹس تیار کی جارہی تھیں۔شعیب خان جدون نے واضح کیاکہ مسلسل قوانین کی خلاف ورزیوں اورانتہائی ناقص انتظامات پر پروڈکشن تادم اصلاح بند رکھی جائے گی۔عوام تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ مسلسل قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوڈ پوائنٹس کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ کسی بھی شکایات کی صورت میں پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں