بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ264
متوازن غذا کا استعمال، صحتمند زندگی کا ضامن۔۔!!
پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے قوت مدافعت مضبوط بنانے کیلئے غذائی آگاہی کیمپ
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی شرکت، حاضرین سے گفتگو،چائنہ سکیم ماڈل بازار کا دورہ
شہریوں کو وائرل انفیکشنز اور ڈینگی سے بچانے کیلئے غذائی رہنمائی فرا ہم کی گئی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
قوت مدافعت مضبوط بنانے کیلئے آگاہی کیمپ انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری نازیہ جبین
لاہور 6 ستمبر:متوازن غذا کا استعمال، صحت مند زندگی کا ضامن۔۔۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے قوت مدافعت مضبوط بنانے کیلئے غذائی آگاہی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون نے چائنہ سکیم ماڈل بازار کا دورہ کیا اورحاضرین سے گفتگو کی۔ماہر غذائیات کی ٹیم نے عوام الناس کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی آگاہی دے۔روز مرہ سرگرمیوں کے دوران قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ کیمپ میں باڈی ماس انڈیکس،ویٹ اورہائٹ جیسے ٹیسٹ فری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ شہریوں کو وائرل انفیکشنز اور ڈینگی سے بچانے کیلئے غذائی رہنمائی بھی فرا ہم کی گئی۔جسم کو بیماریوں سے لڑنے کیلئے ہلکی پھلکی ورزش کا عادی بنائیں۔شعیب جدون کامزید کہنا تھا کہ باہر کا کھانا اور سوڈا ڈرنک کا بے جا استعمال مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال مختلف بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔خوراک میں وٹامنز اور منرلز کا استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری نازیہ جبین کا کہناتھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کالوگوں کی قوت مدافعت مضبوط بنانے کیلئے آگاہی کیمپ انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ملاوٹ مافیا خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا اہم کردار ہے۔