بہ تسلمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون نمبر 90992013 حافظ قیصر / اسلم
ہینڈآؤ ٹ نمبر497
ہمارے بچے، ہمارا مستقبل
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تعلیمی اداروان کے کیفے ٹیریا،کینٹین چکینگ مہم جاری
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا چیکنگ مہم کے سلسلے میں معروف یونیورسٹی کے کیفے ٹیریاز اور کینٹین پر چھاپہ
ناقص آئل، گندے نان فوڈ گریڈ پلاسٹک کے استعمال پر 3 کینٹین بند
صوبہ بھر میں 559سکول کینٹینوں کی چیکنگ،قوانین کی خلاف ورزی پر 93کو جرمانے عائد
سکول،کالج اور یونیورسٹی کیفے کینٹینوں کی سپیشل چیکنگ کا نیا شیڈول بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔راجہ جہانگیر انور
تعلیمی اداروں کی کینٹینوں میں صرف غذائیت سے بھرپور اشیاء فروخت کرنے کی اجازت ہو گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور 5 مئی:ہمارے بچے،ہمار ا مستقبل۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تعلیمی اداروں کے کیفے ٹیریا،کینٹین چیکنگ مہم جاری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا چیکنگ مہم کے سلسلے میں معروف یونیورسٹی کے کیفے ٹیریاز اور کینٹین پر چھاپہ مارا۔صوبہ بھر میں 559سکول کینٹینوں کی چیکنگ کی گئی۔ ناقص آئل، گندے نان فوڈ گریڈ پلاسٹک کے استعمال پر 3 کینٹین بندجبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 93کو جرمانے عائدکیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہمارے بچے،ہمار ا مستقبل۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تعلیمی اداروں کے کیفے ٹیریا،کینٹین چیکنگ مہم جاری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا چیکنگ مہم کے سلسلے میں معروف یونیورسٹی کے کیفے ٹیریاز اور کینٹین پر چھاپہ مارا۔صوبہ بھر میں 559سکول کینٹینوں کی چیکنگ کی گئی۔ ناقص آئل، گندے نان فوڈ گریڈ پلاسٹک کے استعمال پر 3 کینٹین بندجبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 93کو جرمانے عائدکیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ صفائی کے ناقص انتظامات اور اشیاء خورو نوش کو بغیر ڈھانپے رکھنے پر جرمانے عائد کیے گئے۔معمولی نقائص پر مزید بہتری کے لیے 355کینٹینوں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔راجہ جہانگیر انور نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہورڈویژن میں 89، فیصل آباد61، ساہیوال46، گوجرانولہ54 اورراولپنڈی میں 50 کینٹینز کو چیک کیا گیا۔سرگودھا65، ملتان ڈویژن61، ڈی جی خان78 اور بہالپور ڈویژن میں 58 سکول کینٹینوں کو چیک کیا گیا۔ڈی جی فوڈ کا مزید کہنا تھا کہ سکول،کالج اور یونیورسٹی کیفے کینٹینوں کی سپیشل چیکنگ کا نیا شیڈول بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔تعلیمی اداروں کی کینٹینوں میں صرف غذائیت سے بھرپور اشیاء فروخت کرنے کی اجازت ہو گی۔راجہ جہانگیر انور نے واضح کیا کہ سکولوں میں کاربونیٹیڈ،انرجی ڈرنکس،گٹکا اورچھالیہ پر مکمل پابندی عائد ہے۔والدین سے گزارش کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ ہے بچوں کو گھر یلوتیارکردہ اشیاء لنچ بکس میں دیں