پی سی آر ڈبلیو آر(PCRWR) رپورٹ کے مطابق 27سیمپل فیل؛ پنجاب کے8 برانڈز شامل
فیل سیمپل والے یونٹس کی سیالکوٹ میں ایک ، ساہیوال میں ایک اور ملتان میں چار پلانٹس کی پروڈکشن بند کی گئی ہے
آٹھ میں سے دو یونٹ پہلے ہی سیمپل فیل ہونے کی بنیاد پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بند کر دیے گئے تھے
آٹھ میں سے دو یونٹ نئے کھلے تھے جن کو بند کر دیا گیا ہے
فیصل آباد میں واقع ایک پلانٹ کو بھاری جرمانہ اور ایک کو تفصیلی اصلاحی نوٹس جاری
پنجاب فوڈ اتھارٹی فلٹریشن پلانٹس کی سالانہ، ششماہی اور سہ ماہی سیمپلنگ کے علاوہ سرپرائز چیکنگ جاری رکھتی ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پانی کا سیمپل فیل ہونے پر پلانٹ کو تجویز کردہ اصلاح تک بند کردیا جاتا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
تجویز کردہ اصلاح مکمل کرنے تک پلانٹ کو مزید پروڈکشن کی اجازت نہیں دی جاتی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
اصلاح کرنے پر دوبارہ واٹر سیمپل کی رپورٹ ٹھیک آنے پر دوبارہ پلانٹ کو پروڈکشن کی اجازت دی جاتی ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پلانٹس میں موجود ورکرز کا میڈیکل لازم؛ فلٹرز تبدیلی ریکارڈ کی موجودگی بھی ضروری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
آلودہ ناقص پانی کی پروڈکشن اور فروخت میں ملوث پلانٹس کو مسلسل سربمہر رکھا جاتا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق پانی کے سٹینڈرڈز اور کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ڈی جی فوڈ اتھارٹی
صحت عامہ کے تحفظ اور صحت دشمنوں کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی تفصیل اور معلومات کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی