ناقص غیر معیاری پانی سپلائی کرنے والوں کیخلاف ایکشن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر واٹر سیفٹی ٹیموں کے گلوبل مارکیٹ، بلال پارک اور کنال بینک پر چھاپے

سیمپل فیل ہونے پر 3 واٹر پلانٹس بند

پانی میں آرسینک، کولیفارم و دیگر جراثیموں کی موجودگی پائی گئی۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم فلٹرز تبدیلی ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پیکنگ کے لیے ناقص بوتلوں اور جعلی لیبلنگ کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ عاصم جاوید

ناقص پانی کو پیک کر کے فروخت کرنا سنگین جرم ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص پانی کا استعمال ہیضہ، ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔ عاصم جاوید

زیادہ منافع کی لالچ میں صحت کیساتھ کھلواڑ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بنیادی اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والے انسانیت کے بڑے دشمن ہیں۔ عاصم جاوید

حفضان صحت اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top