شادی بیاہ، تقریبات پر معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی، پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرینڈ آپریشن

1ہزار 450سے زائد شادی ہالز، مارکیوں کی چیکنگ،، 514کو 1کروڑ 21لاکھ 51ہزار کے جرمانے

ناقص فوڈ آئٹمز کے استعمال پر 8شادی ہال بند،760 کو اصلاحی نوٹس جاری

500کلو باسی ناقص خوراک، 300لٹر جعلی ڈرنکس،150کلو ممنوعہ اجزاء، 160کلو چائنہ نمک اور 80 لیٹراستعمال شدہ آئل تلف

لاہور ڈویژن میں 134، فیصل آباد 113، ساہیوال 94، راولپنڈی ڈویژن میں 152 میرج ہالز کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ ڈویژن میں 479، سرگودھا 109، بہاولپور 137، ملتان 171, ڈی جی خان ڈویژن میں 60 میرج ہالز کا معائنہ کیا گیا۔ عاصم جاوید

کھانے کی تیاری میں زائد المیعاد اجزاء کے استعمال پر 8شادی ہالوں کو بند کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کچن ایریا میں کیڑوں،مکھیوں اور مکڑی کے جالوں کی بہتات پائی گئی۔ عاصم جاوید

ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار کھانا بیماریوں کا باعث، برآمد کر کے تلف کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فوڈ پوائنٹ چھوٹا ہو یا بڑا،خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عاصم جاوید

عوام سے گزارش ہے کہ خوراک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن1223پر اطلاع دیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شادی ہالز مالکان پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ عاصم جاوید

صوبہ بھر میں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top