ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور شیخوپورہ روڈ پر مصالحے، نمک، سنیکس، آئل،کیمیکلز تیار کرنے والے یونٹ کی چیکنگ
ناقص خام مال سے غیر معیاری پروڈکٹس تیار کرکے پیک کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
یونٹ کو باہر سے تالا لگا کر بند ظاہر کر کے اندر انتہائی ناقص پروڈکٹس تیار کی جا رہی تھیں۔ عاصم جاوید
ایک گھنٹے کی شدید مزاحمت کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
ایکسپائر کیمیکلز ناقص خام مال کو لگا کر مصالحے، دیسی گھی ، شہد، پاستہ، نمک ،دلیہ وغیرہ پیک کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
تیار پروڈکٹس پر غیر منظور شدہ لیبل اور پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کی جا رہی تھیں۔عاصم جاوید
زنگ، فنگس لگی مشینیں، گندی دیواریں،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
فوڈ ہینڈلرز کا میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ عاصم جاوید
ناقص سٹوریج ،مکھیوں، مچھروں کی بھرمار، ایکسپائراور مارکیٹ ریٹرن اشیاءکو پیکنگ ایریا میں رکھا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لازم ریکارڈ عدم موجود اور سٹوریج سیکشن میں کھلی نالیاں بھی پائی گئیں۔ عاصم جاوید
خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں جعلسازی کے خاتمے کے لیے ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عاصم جاوید