نارووال کے باسیوں کو مضرصحت ڈرنکس پلانے کی کوشش ناکام، پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن

ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مریدکے روڈ پر واقع ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ

20ہزار سے زاٸد غیر معیاری ڈرنکس کے ٹِن پیک ضبط، 300کلو زاٸد المیعاد فلیورز تلف

بھاری جرمانہ عاٸد، یونٹ کی پروڈکشن فی الفور بند

انتہاٸی غیر معیاری ڈرنکس بنانے پر کاررواٸی عمل میں لاٸی گٸی۔ عاصم جاوید

خلاف قوانین مصنوعی مٹھاس سے غیر معیاری ڈرنکس تیار کی گٸیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہاٸی لازم ریکارڈ اور میڈیکل سرٹیفکیٹس عدم موجود پاٸے گٸے۔ عاصم جاوید

قوانین کے برعکس تیار مضر صحت ڈرنکس کو قبضے میں لے لیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

غیر معیاری ڈرنکس کا استعمال گرودں اور جگر کے عارضے میں مبتلا کرتا ہے۔ عاصم جاوید

تیار غیر معیاری ڈرنکس کو شہر اور گردونواح کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور کولڈ کارنرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مقرر کردہ قوانین کے مطابق، منظور شدہ فارمولہ اور طریقہ کار کے تحت ہی ڈرنکس کا کاروبار کیا جاسکتا ہے۔عاصم جاوید

جعلی ڈرنکس کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عاصم جاوید

عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کی اطلاع سوشل میڈیا یا ہیلپ لائن نمبر 1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top