جعلی دودھ کا دھندہ کرنیوالا مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر!

جعلی مضر صحت دودھ کی تیاری اور ترسیل کا بڑا منصوبہ ناکام، مقدمہ درج

75 کلو پاؤڈر،48کلو گھی اور 2 مشینیں ضبط

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نواحی علاقے قلعہ لال سنگھ میں واقع ملک یونٹ پر چھاپہ

تلف کیے گئے اجزاء سے بھاری مقدار میں جعلی دودھ تیار کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دودھ کے نام پر جعلی محلول تیار کر کے لاہور کی مختلف سوسائٹیز میں سپلائی کیا جانا تھا۔عاصم جاوید

جعلی دودھ میں استعمال ہونے والا پاوڈر، پانی،ویجیٹیبل آئل اور کیمیکلز انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے طویل مزاحمت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باوجود ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ عاصم جاوید

دودھ کے نام پر سفید محلول تیار کرنے والے دودھ نہیں بیماریاں فروخت کرتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ویجیلنس ٹیم نے ریکی کر کے جعلی دودھ یونٹ کا پتہ لگایا۔ عاصم جاوید

پنجاب کی عوام تک خالص دودھ کی فراہمی کے لیے علی الصبح اور رات گئے تک ناکہ بندی کرکے دودھ کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ عاصم جاوید

دودھ پر مکمل فوکس ہے، جعلسازی پر نوکمپرومائز پالیسی کیساتھ سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

عوام کی صحت بخش غذا تک رسائی ہر صورت ممکن بنانے اور جعلساز مافیا کی سرکوبی کے لیے ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top