2ہزار کلو ملاوٹی ہلدی، 320کلو ناقص کالی مرچ اور 345کلو ممنوعہ چائنہ نمک اور دیگر ملاوٹی اشیاء ضبط، مقدمہ درج
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا نوشہرہ روڈ پر واقع سپائسز گودام پر چھاپہ
گودام سے مضر صحت ملاوٹی مصالحہ جات برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عاصم جاوید
گوجرانوالہ کے ہوٹلوں پر سپلائی کے لیے تیار مصالحہ جات میں مختلف ممنوعہ رنگوں اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سٹوریج ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، ممنوعہ چائنہ نمک کو چاول بیگ میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مصالحہ جات کی تفصیلی جانچ کے لیے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوا دیے گئے۔ عاصم جاوید
جعلی مصالحہ جات کو دلکش پیکنگ لگا کر دال بازار اور ہوٹلز میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں پر گودام مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ عاصم جاوید
ممنوعہ چائنہ نمک اور جعلی مصالحہ جات کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلساز مافیا کے نت نئے حربے ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ملاوٹ مافیا کو پنجاب کے کسی کونے میں کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عاصم جاوید
شہری اہنے ارد گرد صحت دشمن عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی