125 کلو پاؤڈر، 96کلو آئل، چینی، مکسنگ مشین، سلنڈر، چولہا، پلنجر اور ٹین ضبط، مقدمہ درج
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا الہ آباد میں سرفراز ملک یونٹ پر چھاپہ
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر
1000 لٹر تیار جعلی دودھ تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
تیار جعلی دودھ KSS- 618 نمبری گاڑی میں لاہور شہر میں سپلائی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ عاصم جاوید
جعلی دودھ پاوڈر، پانی،ویجیٹیبل آئل اور کیمیکلز سے تیار کیا جا رہا3 تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
دودھ کے نام پر سفید محلول تیار کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ویجیلنس ٹیم نے ریکی کر کے جعلی دودھ یونٹ کا پتہ لگایا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلی مضر صحت دودھ کو لاہور کی مختلف سوسائٹیز میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ ،معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب کی عوام تک خالص دودھ کی فراہمی کے لیے علی الصبح اور رات گئے تک ناکہ بندی کرکے دودھ کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ عاصم جاوید
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
عوام کی صحت بخش غذا تک رسائی ہر صورت ممکن بنانے اور جعلساز مافیا کی سرکوبی کے لیے ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔ عاصم جاوید