1900 لٹر سے زائد جعلی جوس، جعلی لیبل، ٹینک اور فلنگ مشین اور ممنوعہ اجزاء ضبط
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا نئی آبادی مذبہی والا میں واقع جوس پلانٹ پر چھاپہ
ناقص پانی میں کیمیکلز، مضر صحت جعلی مٹھاس اور کھلے ڈال کر جعلی جوس تیار کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مختلف معروف برانڈز کے جعلی لیبل جوس پر لگائے جارہے تھے۔ عاصم جاوید
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل،میٹھا کرنے کے لیے چینی کی جگہ انتہائی مضر صحت کیمیکل ڈالا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گھریلو آبادی میں لگے جعلی جوس پلانٹ میں مضر صحت جوس تیار کیا جارہا تھا۔ عاصم جاوید
فوڈ بزنس پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
تیار جعلی جوس کو فیصل آباد شہر اور ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے دن گنے جاچکے، باز آجائیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید
ملاوٹ اور جعلساز مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، کسی بھی کونے میں چھپ جائیں ،ٹھونڈ نکالیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی