صحت دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن ، 2ملزم گرفتار

خفیہ اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کرول گھاٹی کے علاقے میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ

220لٹر تیار کولڈ ڈرنکس، 1000 پیکنگ میٹیریل، 300 کلو ڈھکن، 200 کلو لیبل، ممنوعہ فلیور تلف

3فلنگ مشینیں، کمپریسر، 2 سلنڈر، چلر، واٹر ٹینک اور پمپ ضبط، مقدمہ درج، 2 افراد گرفتار

کھلے رنگ، فلیور، کیمیکلز اور نل کے آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیا ر کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ سے تیار کولڈ ڈرنکس مقرر کردہ معیار کے منافی پائی گئیں۔ عاصم جاوید

معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ لگا کر تیار مضر صحت کولڈ ڈرنکس برآمد کر کے ترسیل ناکام بنا دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ڈرموں میں کیمیکلز اور کھلے رنگوں سے تیار محلول بھی موجود پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مضر صحت محلول کو اصل جیسی نقل پیکنگ لگا کر صارف کے ساتھ دھوکہ کیا جارہا تھا۔ عاصم جاوید

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلی بوتلوں پرلگی اصل جیسی لگی نقل پیکنگ کی پہچان کرنا مشکل ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

تیار نقلی بوتلوں کو لاہور کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال ہڈیوں کی کمزوری اور شوگر جیسی دیگر بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر جعلی بوتلوں کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید

ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج پر ان باکس یا ہیلپ لائن نمبر 1223 پر دیں۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top