119 کلو ناقص چائے پتی، پیکنگ مشین، لیبل ضبط، مقدمہ درج
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم کا مدینہ ٹاؤن میں جعلی پیکنگ یونٹ پر چھاپہ
سستے داموں ایکسپائر اور ملاوٹی پتی خرید کر دوبارہ پیک کی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ممنوعہ چائنہ نمک کو دلکش پیکنگ لگا کر سٹی ایریا میں موجود ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود، پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر فوڈ بزنس کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد کی ٹی شاپس اور کریانہ سٹورز پر سپلائی کی جانے والی جعلی و مضر صحت پتی تلف کر کے بیماریوں سے بچا لیا گیا۔ عاصم جاوید
خوراک میں جعلسازی کرنے اور پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ممنوعہ چائنہ نمک کی خرید و فروخت پر صوبہ بھر میں مکمل پابندی عائد ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
عوام الناس کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والا مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔ عاصم جاوید
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ کے سخت سزائیں دی جائیں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی