پنجاب فوڈاتھارٹی کا مضر صحت گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بکر منڈی میں میٹ گودام پر چھاپہ
1200 کلو ناقص بدبودار گوشت تلف، مقدمہ درج
پکی پکائی دیگیں فروخت کرنے والے پکوان سنٹرز اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کیے جانے والا ناقص گوشت تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ٹوٹے، گندے بدبودار فریزر میں ایکسپائر گوشت رکھا پایا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار اور انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پائی گئیں۔محمد عاصم جاوید
رہائشی علاقے میں گھر میں بنےگودام سے غیر معیاری ناقص بدبو دار گوشت برآمد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
ناقص گوشت کا خوراک میں استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ۔محمد عاصم جاوید
خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی ۔ محمد عاصم جاوید