وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین فروٹ منڈی پہنج گئے
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ کاہنہ نو فروٹ منڈی کا دورہ
مضر صحت کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ سے تیار پھل فروخت کرنے والے کاروائی، 900 کلو آم تلف،سپلائرز کو وارننگ جاری
تلف کیے گئے پھلوں کو جلدی پکانے کے لیے ممنوعہ کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کیا گیا تھا۔ وزیر خوراک پنجاب
کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل پیکٹ میں رکھ کر آم کے ڈبوں میں رکھا جاتا ہے۔ بلال یاسین
موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کی وجہ سے پھل کو جلد پکانے کیلئے کیلشیئم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وزیر خوراک پنجاب
کیلشیم کاربائیڈ سے تیار فروٹ غذائیت کی بجائے صحت کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے۔ بلال یاسین
وزیر اعلیٰ کے حکم پر روزانہ کی بنیاد پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں پھلوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیر خوراک پنجاب
کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے جانے والے مضر صحت پھل بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلال یاسین
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن صحت مند پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ وزیر خوراک پنجاب
پنجاب میں غذائیت سے بھرپور خوراک اولین ترجیح، جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ بلال یاسین