گوشت کہاں سے آتا ہے، معیاری ہے بھی یا نہیں، گوشت کی مکمل جانچ پڑتال کے لیے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ بلال یاسین
وزیراعلی پنجاب کے حکم پر بیکری مصنوعات میں کمی اور عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا گیا۔وزیر خوراک پنجاب
عام آدمی کی خوراک کو معیاری بنانے،خواتین اوربچوں کی اچھی صحت کے لیے خصوصی نیوٹریشن گائیڈ پروگرامز متعارف کروائے گئے۔ بلال یاسین
ایٹ سیف وومین کیمپین میں خواتین کی اچھی صحت کے لیے غذائیت سے بھرپورخوراک کھانے کی ٹریننگ کا آغازکیا گیا۔ وزیر خوراک پنجاب
عام آدمی کی خوراک کو بہتر بنانے کے لیے Eat Safe Foodپروگرام متعارف کروایا گیا۔ بلال یاسین
عام آدمی کی خوراک کو محفوظ بنانے کے لیے گلی محلوں میں موجودٹھیلوں،ڈھابوں، ریڑی بانوں کی چیکنگ کی گئی۔ وزیر خوراک پنجاب
بچوں کی اچھی صحت کے لیے منفرد پروگرام ایٹ سیف کڈزکیمپین Eat Safe Kids Campaign کا آغاز کیا گیا۔ بلال یاسین
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 12 خصوصی پروگرام بھی متعارف کروا دیے ہیں۔ بلال یاسین
فریضہ حج کی ادائیگی اچھی صحت کیساتھ،حاجیوں کے لیے نیوٹریشن گائیڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر خوراک پنجاب
پنجاب بھر میں قائم حج کیمپس حاجیوں کو نیوٹریشن کٹس،غذائی چارٹ،ہدایت نامے اور فری ٹیسٹ کیے گئے۔ بلال یاسین
نگہبان رمضان پیکج میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے تقسیم ہونے والے راشن کی مسلسل چیکنگ کو یقینی بنایا۔وزیر خوراک پنجاب
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر رمضان پروگرام میں 99.7فیصدخالص اور غذائیت سے بھرپور اشیاء فراہم کی گئی۔ بلال یاسین
سکولوں میں غذائی آگاہی کے لیے فود لٹریچر کی فراہمی کیساتھ ساتھ کارٹون سیریز بھی متعارف کروائی گئی۔ وزیر خوراک بلال یاسین
دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ملک ٹریسیبیلٹی نظام متعارف کروا کر دودھ کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنایا گیا۔ بلال یاسین
تحفظ ماحول کے لیے خصوصی اقدامات میں فوڈپوائنٹس پر اضافی کھانے کوضائع ہونے سے بچانے اور ضرورت مندوں تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزیر خوراک پنجاب
پلاسٹک بوتلوں کو دوبارہ ری سائیکل کرنے کے متعلق بھی جامع لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ بلال یاسین
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے مری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر کا افتتاح کر کے مکمل فعال کر دیا گیا۔ وزیر خوراک پنجاب
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر مضرصحت کیمیکل کیلشم کاربائیڈسے آم پکانے کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔ بلال یاسین
سی ایم پنجاب کے حکم پر ملاوٹ کے خاتمے کے لیے خود فیلڈ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کیساتھ آپریشنز کرتا ہوں۔ وزیر خوراک پنجاب
حکومت پنجاب کے مشن کے تحت ملاوٹ اور جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ بلال یاسین
میں پنجاب کے شہریوں سے گزارش کروں گا کہ ہم سب کو فوڈ اتھارٹی بنا ہے،ہم سب کو ماحول دوست بنا ہے ہے۔ وزیر خوراک پنجاب
آپ اپنے ارد گرد ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی کریں اور فوری 1223 پر اطلاع دیں۔ بلال یاسین
میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ آپ کی شکایت پر فوری ایکشن لیا جا ئے گا اور صحت دشمن مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر خوراک پنجاب