لاہوریوں کو ناقص استعمال شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف میراتھن آپریشن جاری

141فوڈ یونٹس، فوڈ چینز اور فروٹ سٹالز کی چیکنگ، مقدمہ درج، 2لاکھ 80ہزار کے جرمانے عائد

1050 لٹر ناقص آئل، 850 کلو ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ، 350 کلو مضر صحت فروٹ تلف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بحریہ، شاہپور کانجراں، کاہنہ، برکت مارکیت اور سٹی میں آپریشن

فروٹ منڈیوں میں 121 سٹالز پر موجود 52ہزار کلو مختلف فروٹس کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

قوانین کی خلاف ورزی پر 8معروف فوڈ چینز کو بھاری جرمانے،9 کو اصلاحی نوٹس جاری

زائد المیعاد مضر صحت اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص سٹوریج، گندے فریزر، اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پر ایکشن لیا گیا۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شاہپور کانجراں میں استعمال شدہ آئل پیک کر کے دوبارہ فروخت کرنے پر مقدمہ درج کروا کے آئل تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ عاصم جاوید

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں فروٹ منڈیوں اور سپلائرز کی خصوصی چیکنگ کی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلساز مافیا معاشرے کا ناسور ہیں، خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top