گجرات: ڈیری سیفٹی ٹیموں کی مسلسل علی الصبح شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی، ملک شاپس، سویٹس بیکری یونٹس کی چیکنگ
گجرات: ضلع بھر میں مکمل کریک ڈاؤن، 1لاکھ 48ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ، 3ہزار لٹر سے زائد دودھ تلف، 2لاکھ 22ہزار کے جرمانے عائد
گجرات:36 سویٹس اینڈ بیکرز کی چیکنگ،5 کی پروڈکشن بند،10کو بھاری جرمانے عائد
گجرات: ڈیری سیفٹی ٹیموں کی جانب سے علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 365 دودھ بردار گاڑیوں اور 147 ملک شاپس سے دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
گجرات: پانی کی ملاوٹ اور قدرتی فیٹ کی کمی پر 3ہزار لٹر مضر صحت دودھ ،34کلو زاٸد المعیاد اشیاء تلف۔ ترجمان
گجرات: 10کلو سے زاٸد نان ٹریس ایبل اجزاء سمیت 3کلو ملاوٹی کھویا اور رینسڈ آٸل بھی ضاٸع کردیا گیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی
گجرات: قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 46 ملک شاپس اور 10 مٹھاٸی اور بیکری کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
گجرات: غیر معیاری ملاوٹی دودھ کو گجرات اور ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی
گجرات: ناقص ملاوٹی دودھ بچوں اور بزرگوں کو موزی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ ترجمان
گجرات: عوام الناس تک معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات سرگرم ہیں۔ ترجمان
گجرات: دودھ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی