پنجاب فوڈاتھارٹی کا جعلی کولڈ ڈرنکس سپلائی کرنے والوں کیخلاف ایکشن۔۔۔۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کا پنجاب سوسائٹی کھارا چنگی کے علاقے میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ۔
جعلی ڈرنکس ،ممنوعہ کیمیکلز اور مصنوعی فلیور تلف، مقدمہ درج
لوڈر رکشہ، 1500 خالی بوتلیں، 24کلو ڈھکن، واٹر پمپ، کمپریسر، 2فلنگ مشینیں، 3 واٹر ٹینک، پلانٹ اور فلٹر ضبط
کھلے رنگ، کیمیکلز اور آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔ عاصم جاوید
ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں، کیمیکلز اور فلیورز سے تیار محلول سپلائی کے لیے تیار رکھا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ عاصم جاوید
جعلی ڈرنکس کو لاہور کی چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
منظورشدہ فارمولے کے بغیر پانی میں کیمیکلز، فلیورز اور رنگ ڈال کر نقلی ڈرنکس تیار کی گئیں تھیں۔ عاصم جاوید
جعلی ڈرنکس کا استعمال معدہ اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عاصم جاوید
زیادہ منافع کی لالچ انسانی صحت سے کھیلنے والے انسانیت کے بڑے دشمن ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی