ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف ڈی جی فوڈ اتھارٹی میدان میںناقص دودھ سے بھری گاڑی پکڑی گئی، موقع پر کیے گئے تمام ٹیسٹ فیل، 4000لیٹر دودھ تلف
دودھ سے کریم نکال کرگاڑھا پن بڑھانے کے لیے پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ کی گئی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے نئی جامع پالیسی لا رہے ہیں۔راجہ جہانگیر
عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خاتمے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور 19اپریل: ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف ڈی جی فوڈ اتھارٹی میدان میں۔۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے ویجیلنس ونگ کی اطلاع پر خفیہ رستے لاہور داخل ہونے والی گاڑی نمبری LES7115 کا پیچھا کرتے ہوئے مضر صحت ملاوٹی دودھ سپلائی کوشش ناکام بنا دی۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 4000لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ویجیلنس ونگ کی اطلاع پر خفیہ رستے لاہور داخل ہونے والی گاڑی نمبری LES7115 کا پیچھا کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی قصور سے کچے راستے سے لاہور میں داخل ہوئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ موقع پر کیے گئے تمام ٹیسٹ فیل ہونے پر دودھ نما سفید محلول کو تلف کردیا گیا۔مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ سے کریم نکال کرگاڑھا پن بڑھانے کے لیے پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ کی گئی تھی۔پاوڈر ملا دودھ مٹھائیاں تیار کرنے کے لیے سویٹس یونٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔راجہ جہانگیر نے واضح کیا کہ معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے نئی جامع پالیسی لا رہے ہیں۔عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خاتمے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ ملاوٹ کی اطلاع فیس بک، موبائل اپلیکیشن، ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔