بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ397
خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے دن گنے گئے
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل ہیلپ لائن 1223 کا آغاز
ایک دو دو تین کسی بھی موبائل نیٹ ورک یا لینڈ لائن سے ڈائل کیا جا سکے گا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلپ لائن 1223 کا افتتاح کر دیا
جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی شکایات 1223 پر درج کروائی جا سکیں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ریپڈ رسپانس بائیک سکواڈ کو شکایات کے فوری حل کے لیے 1223 سے متصل کیا گیا ہے۔ مدثر ریاض ملک
لاہور 29 نومبر: خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے دن گنے گئے۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل ہیلپ لائن 1223 کا آغازکر دیا گیا۔ایک دو دو تین کسی بھی موبائل نیٹ ورک یا لینڈ لائن سے ڈائل کیا جا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلپ لائن 1223 کا افتتاح کر دیا۔۔ایک دو دو تین کسی بھی موبائل نیٹ ورک یا لینڈ لائن سے ڈائل کیا جا سکے گا۔۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی شکایات 1223 پر درج کروائی جا سکیں گی۔عوام الناس کیلئے ریپڈ رسپانس بائیک سکواڈ کو شکایات کے فوری حل کے لیے 1223 سے متصل کیا گیا ہے۔ 1223مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ دودھ، مصالحہ جات، پانی سمیت فوڈ پروڈکٹس کے ٹیسٹ کروانے اور انکے رزلٹ کی معلومات لی جا سکے گی۔ اس حوالے سے انہوں مزید بتایا کہ نئے ہیلپ لائن نمبر سے فوڈ لائسنس کے حوالے سے بھی راہنمائی حاصل کی جا سکے گی۔ فوڈ بزنس آپریٹرز گھر بیٹھے اپنے خوراک کے کاروبار سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر سکیں گے۔علاوہ ازیں 1223 پر ماہر غذائیات بہترین غذا اور بیماریوں کے متعلق مفت راہنمائی بھی فراہم کریں گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر ڈائیٹ پلان حاصل کرنے کی سہولت بھی دی جائیگی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 24/7 عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دیں