ڈی جی فوڈاتھارٹی کا جعلسازوں کیخلاف عوام سے اپیل کا ویڈیو پیغام۔۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا جعلسازوں کیخلاف عوام سے اپیل کا ویڈیو پیغام۔۔
بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ
ڈی جی فوڈاتھارٹی کا جعلسازوں کیخلاف عوام سے اپیل کا ویڈیو پیغام۔۔
مضر صحت اشیاء خورونوش تیار کرنیوالوں کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کو دینے کی درخواست،عوام کا تعاون،ہمارا معاون
جعلی بوتلیں تیار کرنیوالے یونٹ پر چھاپہ،33ہزار لیٹر جعلی بوتلیں اور کھلا تیار محلول برآمد
اردگرد خوراک تیار اور سپلائی کرنیوالے ہر یونٹ،فیکٹری، گودام یا ایجنسی کی اطلاع فوڈاتھارٹی کو دیں۔شعیب جدون
پنجاب فوڈاتھارٹی کی آپریشنز اور ویجیلینس ٹیموں کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
لاہور 14مئی:ڈی جی فوڈاتھارٹی کا جعلسازوں کیخلاف عوام سے اپیل کا ویڈیو پیغام۔۔جاری کردہ پیغام کے مطابق صوبہ بھر میں مضر صحت اشیاء خورونوش تیار کرنیوالے کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کو دینے کی درخواست کی گئی ہے۔جعلساز اور ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے شہر سے دور گاؤں چیڈواں میں بھینسوں کے باڑے میں چھپ کر جعلی بوتلیں تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپے کے دوران33ہزار لیٹر جعلی بوتلیں اور کھلا تیار محلول برآمد کیا۔گندے پانی، مضر صحت کیمیکلز اور کھلے ممنوعہ رنگوں سے معروف برانڈز کے تمام فلیورز تیار کیے جا رہے تھے۔اسی طرح مکھیوں، مچھروں کی بھرمار، انتہائی بدبودار پروڈکشن ایریا اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہناتھا کہ آپ کا تعاون ہی صحت دشمن عناصر کے خاتمے میں ہمارا سب سے بڑا معاون ہو گا۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد خوراک تیار اور سپلائی کرنیوالے ہر یونٹ،فیکٹری، گودام یا ایجنسی کی اطلاع پنجاب فوڈاتھارٹی کو دیں۔اشیائے خورونوش کی تیاری میں جعلسازی کے مکروہ دھندے کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ شعیب خان جدون نے پنجاب فوڈاتھارٹی کی آپریشنز اور ویجیلینس ٹیموں کی کارروائیوں کو قابل تعریف قرار دیا۔مشکل ترین راستوں اور دور دراز غیر آباد علاقوں میں جعلساز مافیا کا سراغ لگا کر کارروائی کرنے پر ٹیموں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
٭٭٭٭٭٭

Scroll to Top