چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنو یر بٹ سے سوپ انڈسٹری ایسوسی ایشن کی ملاقات
چربی سے نکلے تیل کی صابن سازی میں استعمال کی اجازت دینے کی درخواست،معاملہ سائنٹیفک پینل اور بورڈ کو بھجوانے کا حکم
صابن سازی میں چربی سے نکلے تیل کے استعمال پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔
انڈسٹری کی سہولت کو مدنظر رکھیں گے البتہ صحت عامہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی
سوپ انڈسٹری کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی انتہائی خوش آئند ہے۔ عمر تنویر بٹ
لاہور 21جنوری:چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنو یر بٹ سے سوپ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے صابن سازی میں چربی سے نکلے تیل کے استعمال کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معاملے کو سائنٹیفک پینل اور بورڈ کو بھجوانے کا حکم دے دیاہے۔یاد رہے کہ صابن سازی میں چربی سے نکلے تیل کے استعمال پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ صابن سازی کے نام پر چربی سے نکلے تیل کو کھانے میں استعمال کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔ پابندی کا خاتمہ سائنٹیفک پینل کی سفارشات اور بورڈ کی اجازت سے مشروط ہے۔انڈسٹری کی سہولت کو مدنظر رکھیں گے البتہ صحت عامہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ سوپ انڈسٹری کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی انتہائی خوش آئند ہے۔ سائنٹیفک پینل چربی سے نکلے تیل کے استعمال کے ایس او پی سے مطمئن ہو تو مشروط اجازت مل سکتی ہے۔